پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب

10:01 AM, 18 Feb, 2026

پشاور / اسلام آباد: ملک بھر میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہونے کی گھڑیاں قریب آ گئیں۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج پشاور میں منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کر رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات اور قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے پہلے ہی سائنسی بنیادوں پر چاند نظر آنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔ ماہرین کے مطابق     آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے سے زائد ہو چکی ہے، جو کہ انسانی آنکھ سے نظر آنے کے لیے کافی ہے۔
    مطلع صاف ہونے کی صورت میں ملک کے بیشتر حصوں، بالخصوص ساحلی پٹی اور جنوبی علاقوں میں رویت کے واضح امکانات ہیں۔

مزیدخبریں