پاکستان کی کارروائی، داعش خراسان کے میڈیا چیف سلطان عزیز اعظّم گرفتار

10:01 PM, 18 Dec, 2025

راولپنڈی : پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے داعش خراسان (ISIS‑K) کے ترجمان اور آفیشل میڈیا ونگ “الاعظّام فاؤنڈیشن” کے بانی سلطان عزیز اعظّم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد تنظیم کی میڈیا سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں اور اہم پراپیگنڈا پلیٹ فارم “وائس آف خراسان” بھی بند کر دیا گیا ہے۔

سلطان عزیز اعظّم تنظیم کے میڈیا اور پروپیگنڈا ڈویژن کے اہم رہنما تھے، اور ان کی گرفتاری کو داعش خراسان کے لیے سنگین دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس کی یہ کارروائی شدت پسند گروہوں کے خلاف جاری آپریشنز میں ایک اور کامیابی کے طور پر سامنے آئی ہے۔

مزیدخبریں