لندن: بینک آف انگلینڈ نے ملک کی شرحِ سود میں 25 بیسس پوائنٹس کمی کر دی ہے، جس کے بعد شرحِ سود 3.75 فیصد ہو گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نئی شرحِ سود فروری 2023 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ گزشتہ سال اگست کے بعد شرحِ سود میں چھٹی مرتبہ کمی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بینک آف انگلینڈ کا یہ فیصلہ توقعات کے عین مطابق ہے، کیونکہ اس سے قبل ہی شرحِ سود میں 0.25 فیصد کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ اس اقدام کا مقصد معاشی دباؤ میں کمی اور کاروباری سرگرمیوں کو سہارا دینا ہے۔