گلگت بلتستان: الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات شدید سردی اور سخت موسمی حالات کے پیشِ نظر ملتوی کر دیے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق یہ فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کی اکثریت کی رائے سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوری میں پولنگ ممکن نہیں اور تمام جماعتوں کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نئی تاریخ اور انتخابی شیڈول موسم بہتر ہونے پر اعلان کیے جائیں گے۔