بچوں و خواتین کے خلاف جرائم ناقابل قبول، طلبہ کو لیپ ٹاپ تقسیم؛مریم نواز کا موقف

03:29 PM, 18 Dec, 2025

لودھراں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم ان کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔ ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں انہوں نے ملتان اور بہاولپور کے 9,005 طلبہ کو لیپ ٹاپس فراہم کیے۔

انہوں نے پنجاب میں صفائی، خواتین کی حفاظت اور صحت و ترقی کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صوبہ اب مافیا فری ہے اور بچوں و خواتین کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں