فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ ، باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال ،دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال

01:11 PM, 18 Dec, 2025

راولپنڈی : چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے درمیان انسداد دہشت گردی، تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو لیبیا میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس کے بعد، انہوں نے لیبی کمانڈر ان چیف، خلیفہ حفتر سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کی فوجی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ خلیفہ حفتر نے پاکستان کی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے، دفاعی تعلقات کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں