واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں کسی بات چیت کا شیڈول طے ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلی اور معمول کے مطابق فعال ہے۔
امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں موجود تمام آبی بارودی سرنگیں یا تو ہٹا دی گئی ہیں یا انہیں ناکارہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے۔
ٹرمپ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے طے شدہ 60 روزہ مدت ختم ہوچکی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز کی صورتحال پر دونوں ممالک کے مؤقف میں واضح اختلاف ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور بحری تجارت کے حوالے سے بھی خدشات برقرار ہیں۔