میجر احسان کی قربانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہل خانہ سے تعزیت

07:42 PM, 18 Aug, 2026

میانوالی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجیوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر احسان کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ نے شہید میجر احسان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ کے غم میں شریک ہوئے۔ انہوں نے شہید کے والد کے بلند حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہید میجر احسان کے بچوں سے بھی ملاقات کی، انہیں دلاسہ دیا اور شفقت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء پوری قوم کے ہیرو ہیں۔

وزیر داخلہ نے شہید میجر احسان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ قوم ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مزیدخبریں