پی ٹی آئی کو عدالتوں پر اعتماد ہے تو فیصلوں کا احترام بھی کرے، طارق فضل چودھری

04:23 PM, 18 Aug, 2026

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا، حکومت یا وزیراعظم کے پاس عدالتوں کے فیصلے تبدیل کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو سپریم کورٹ کی تعریف کرتے دیکھا گیا، یہ بات خوش آئند ہے کہ پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ ملک کی عدالتیں میرٹ پر فیصلے کر رہی ہیں اور انصاف فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مقدمات اور رہائی کے معاملے کا فیصلہ عدالتوں نے ہی کرنا ہے، عدالتیں ہی واحد چینل ہیں جس کے ذریعے رہائی کا راستہ نکل سکتا ہے۔ ماضی میں اپوزیشن رہنماؤں نے بھی عدالتوں کا سامنا کیا اور رہائی عدالتوں ہی کے ذریعے حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج تمام شہریوں اور تنظیموں کا آئینی و قانونی حق ہے۔ ٹرانسپورٹرز کے تحفظات پر ان سے مذاکرات کیے گئے اور معاملے کو پرامن طریقے سے حل کیا گیا۔

مزیدخبریں