لاہور : پاکستان کے 11 سالہ فائٹر اورنگزیب تاثیر نے انٹرنیشنل ورلڈ مکس مارشل آرٹس کپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنا پہلا مقابلہ جیت لیا۔
اورنگزیب تاثیر نے دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کے 12 سالہ روبن پریٹوریس کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔
پاکستانی فائٹر کا اگلا مقابلہ ازبکستان کے دولت بیگ عالموف سے ہوگا، جہاں وہ مزید کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ورلڈ مکس مارشل آرٹس کپ میں 82 ممالک کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اورنگزیب تاثیر اگر ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے تو پاکستان پہلی مرتبہ اس عالمی ایونٹ کا چیمپئن بن جائے گا۔