ایمسٹلوین : ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں آج چار اہم گروپ میچز کھیلے جائیں گے، جہاں ٹیمیں اپنی پوزیشن بہتر بنانے اور کوارٹر فائنل میں براہِ راست رسائی حاصل کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔
ایمسٹلوین میں پول اے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور جاپان کا مقابلہ ہوگا، جبکہ اسی پول میں میزبان نیدرلینڈز اور ارجنٹائن کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے آئیں گی۔
پول سی میں واؤرے کے مقام پر سپین کا سامنا آسٹریلیا سے ہوگا، جبکہ بعد ازاں اسی وینیو پر آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
گروپ مرحلے کے یہ مقابلے اگلے راؤنڈ کی دوڑ میں انتہائی اہم ہیں اور ہر ٹیم قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
دریں اثنا، شائقین کی نظریں کل ہونے والے پاکستان اور بھارت کے بڑے مقابلے پر بھی ہیں، جو دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کا حامل ہوگا۔