بلوچستان میں ردالفتنہ 3 آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک اور ٹھکانے تباہ

11:18 AM, 18 Aug, 2026

راولپنڈی : آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت، ہرنائی اور سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کا ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

دوسری جانب ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں بھی کارروائی کی گئی، جہاں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

مزیدخبریں