ڈارون : بنگلادیش کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد آسٹریلیا نے دوسرے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم نے جیک ویدرالڈ کو سکواڈ سے باہر کرتے ہوئے ان کی جگہ میٹ رینشا کو شامل کرلیا ہے۔ ویدرالڈ پہلے ٹیسٹ میں توقعات پر پورا نہ اتر سکے اور دونوں اننگز میں بالترتیب 23 اور صفر رنز ہی بنا پائے۔
چھ ٹیسٹ میچز میں ویدرالڈ کی بیٹنگ اوسط بھی صرف 20.36 رہی، جس کے بعد انہیں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
میٹ رینشا طویل عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے قریب ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سیزن کے شیفیلڈ شیلڈ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 49.90 کی اوسط سے رنز بنائے اور تین سنچریاں بھی سکور کیں۔
دوسرے ٹیسٹ میں مارنس لبوشین پر بھی کارکردگی بہتر بنانے کا دباؤ ہوگا، جبکہ ٹریوس ہیڈ اوپننگ کی ذمہ داری برقرار رکھیں گے۔