براک اوزچیویت نئے کردار میں مداحوں کے سامنے آنے کو تیار

02:11 PM, 18 Aug, 2026

استنبول : ترکی کے معروف اداکار براک اوزچیویت نے نئے ڈرامہ پراجیکٹ کے ساتھ ٹی وی سکرین پر واپسی کی تیاری کرلی ہے، جس کے بعد ان کے مداحوں میں بھی خاصی دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔

براک اوزچیویت ڈرامہ سیریز ’گونی شن دوغدو یر‘ میں ’کنان کوزان‘ کا کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔ اس نئے کردار میں اداکار کا انداز ان کے سابقہ کرداروں سے مختلف ہوگا۔

براک اوزچیویت کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈرامہ ’عثمان غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد بھرپور شہرت ملی۔ ان کی مقبولیت کے باعث نئے پراجیکٹ میں ان کی واپسی کو مداح خاصی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

اداکار کے نئے روپ اور کردار کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا شائقین کو انتظار ہے۔

مزیدخبریں