انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم کی شرکت سے متعلق اہم خبر

11:09 AM, 18 Aug, 2026

لاہور : پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوسکا، جبکہ ان کی دستیابی میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

پریکٹس میچ کے دوران بابر اعظم کی انگلی پر گیند لگی، جس کے بعد وہ تکلیف کے باعث بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے۔ ٹیم کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

یہ ایک ماہ کے دوران بابر اعظم کے ہاتھ پر گیند لگنے کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی انہیں ہاتھ پر گیند لگی تھی۔

فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے پہلے ٹیسٹ میں کھیلنے سے متعلق حتمی فیصلہ میچ کے روز پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا۔

مزیدخبریں