روس اور یوکرین کے صدور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں:ٹرمپ

اگر سب کچھ ٹھیک رہا، تو ہم زیلنسکی اور پیوٹن کے ساتھ ایک سہ فریقی ملاقات کا انعقاد کر سکتے ہیں:امریکی صدر

10:48 PM, 18 Aug, 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، اور اگر حالات سازگار رہے تو وہ جنگ کے حل کے لیے ایک سہ فریقی ملاقات کی دعوت دینے کے لیے تیار ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بات یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے دوران کہی۔دونوں رہنماؤں نے روس یوکرین جنگ، جنگ بندی کے امکانات اور یوکرین کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی۔
ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں جنگ روکنے کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا، تو ہم زیلنسکی اور پیوٹن کے ساتھ ایک سہ فریقی ملاقات کا انعقاد کر سکتے ہیں۔امریکی صدر نے اپنے سابقہ تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چھ جنگوں کو کامیابی سے ختم کیا ہے، جو ایک مشکل اور پیچیدہ کام تھا۔ہم یوکرین کے لوگوں کی خوشحالی اور سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر امن قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ممالک آپس میں تجارت کریں اور جنگ کا خاتمہ ہو۔زیلنسکی نے ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاہم جنگ کے خاتمے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ٹرمپ کے امن کے راستے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس ملاقات میں سات عالمی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جنہوں نے امن اور استحکام کے لیے اپنے تعاون کی پیشکش کی۔

مزیدخبریں