ڈاکٹر محمد احمد کی سوڈیم کلورائیڈ پر تحقیق پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے منظور شدہ منصوبوں میں شامل

07:55 PM, 18 Aug, 2025

لاہور:یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد کی تحقیق، جو دواسازی کے معیار کے مطابق مقامی چٹان نمک سے سوڈیم کلورائیڈ کی تیاری پر مبنی ہے، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے منتخب کی گئی ہے۔

ڈاکٹر محمد احمد کا تحقیقی منصوبہ خاص طور پر طبی میدان میں استعمال ہونے والے سوڈیم کلورائیڈ کی تیاری کے لیے سستی اور موثر ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر مرکوز ہے، اسے گردوں کے  ڈائیلیسس سمیت دیگرکئی امراض کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ 

پاکستان سائنس فاؤنڈیشن نے ملک بھر سے موصول ہونے والے 1800 سے زائد تحقیقی منصوبوں میں سے 80 کو منتخب کیا ہے، جن میں ڈاکٹر محمد احمد کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس انتخاب کو پاکستان کی سائنسی تحقیق کے شعبے میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں