ہفتے میں تین چھٹیاں ملازمین کی صحت اور کارکردگی بہتر بناتی ہیں؟

تحقیق بوسٹن کالج کی جانب سے کی گئی، جس میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ کی 141 کمپنیوں میں چار روزہ ورک ویک پر ٹرائل کیا گیا

04:22 PM, 18 Aug, 2025

بوسٹن:بین الاقوامی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں صرف چار دن کام کرنے اور تین دن آرام کرنے سے نہ صرف ملازمین کی ذہنی و جسمانی صحت میں بہتری آتی ہے بلکہ ان کی کارکردگی اور اطمینان میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

یہ تحقیق بوسٹن کالج کی جانب سے کی گئی، جس میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ کی 141 کمپنیوں میں چار روزہ ورک ویک پر ٹرائل کیا گیا۔ نتائج کے مطابق 90 فیصد ملازمین نے اس ماڈل کو جاری رکھنے کی حمایت کی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے نظام سے ملازمین کی غیر حاضری کم ہوتی ہے، برن آؤٹ کے امکانات گھٹتے ہیں، اور اداروں کی پیداواری صلاحیت بڑھتی ہے۔

مزیدخبریں