چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پرو ہاکی لیگ میں کوالیفائی کرنے والی قومی ٹیم کو فی کھلاڑی 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا

02:32 PM, 18 Aug, 2025

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پرو ہاکی لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے پر فی کھلاڑی 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ سے ملاقات کے دوران کیا گیا، جہاں انہوں نے محسن نقوی کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد بھی دی۔ ملاقات میں ہاکی کی بحالی، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود، اور پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

محسن نقوی نے یقین دلایا کہ ہاکی کھلاڑیوں کے میڈیکل اور فٹنس کے مسائل کو پی سی بی کی میڈیکل ٹیم سنبھالے گی اور ویزا کے مسائل کو بھی جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا پرو ہاکی لیگ میں کوالیفائی کرنا ایک بڑا اعزاز ہے اور ہاکی کی ترقی کے لیے پی سی بی ہر ممکن مدد کرے گا۔

مزیدخبریں