"بیوی نہیں، مہرہ تھی": منظور احمد کی بزدلی اور رحیمہ بی بی کی کہانی، 'فتنہ الہندوستان' کا گھناؤنا چہرہ سامنے آ گیا

02:46 PM, 18 Apr, 2026

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں ایک ایسی لرزہ خیز حقیقت سامنے آئی ہے جس نے انسانی رشتوں پر بھروسہ متزلزل کر دیا ہے۔ گرفتار خاتون رحیمہ بی بی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا شوہر، منظور احمد، 'فتنہ الہندوستان' کا سرگرم کارندہ ہے جو اسے اور اس کے گھر کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرتا رہا۔
رحیمہ بی بی نے بتایا کہ اس کا شوہر خودکش بمبار خواتین کو 'مہمان' بنا کر گھر لاتا اور ان سے رابطہ کاری کے لیے رحیمہ کا موبائل فون استعمال کرتا تھا تاکہ قانون کی نظروں سے بچ سکے۔ نومبر میں اسی نیٹ ورک کے ذریعے نوکنڈی میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ رحیمہ کے مطابق، جب وہ گرفتار ہوئی تو اس کے شوہر نے، جو خود افغانستان فرار ہو چکا ہے، پیغام بھیجا کہ "اسے مار دو، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں"۔
حکومتی ترجمان بابر یوسفزئی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے اس موقع پر والدین کو زور دے کر کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے رشتے طے کرتے وقت لڑکوں کے کردار کی مکمل چھان بین کریں، کیونکہ دہشت گرد اب خاندانی نظام میں چھپ کر حملے کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں