ٹرمپ کے دعوے 'سفید جھوٹ' قرار: ایرانی اسپیکر نے امریکی صدر کا 'غبارہ' پھوڑ دیا

10:20 AM, 18 Apr, 2026

تہران/واشنگٹن :ایران اور امریکہ کے درمیان لفظی جنگ میں اس وقت شدت آگئی جب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں حقیقت کے منافی قرار دے دیا۔ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر کے بیانات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "صدر ٹرمپ نے ایک گھنٹے کے دوران سات بڑے دعوے کیے اور وہ ساتوں کے ساتوں جھوٹے ہیں"۔ انہوں نے واضح کیا کہ محض میڈیا پر آ کر خوش فہمیاں پھیلانے سے امریکہ کو فاتح قرار نہیں دیا جا سکتا۔
قالیباف نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اس قسم کی بیان بازی سے مذاکرات کے عمل میں کوئی مدد نہیں ملے گی اور نہ ہی کوئی پیشرفت ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  اگر دنیا مذاکرات سے متعلق حقیقی اور درست صورتحال جاننا چاہتی ہے تو وہ وائٹ ہاؤس کے بیانات کے بجائے ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا انٹرویو دیکھے۔

مزیدخبریں