سوات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، 4 خوارج ہلاک

04:15 PM, 18 Apr, 2025

سوات:خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر علاقے میں ہدفی آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار مطلوبہ دہشت گرد مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مزیدخبریں