کاشف ضمیر گرفتار، پولیس کی وردی کا مذاق مہنگا پڑ گیا

04:08 PM, 18 Apr, 2025

لاہور:پولیس وردی کا مذاق اڑانے پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، ملزم کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے جہاں مزید کارروائی کی جائے گی۔

کاشف ضمیر نے ایک ویڈیو میں پولیس اہلکار کو نوٹوں سے بھری تھال دی، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا، جس میں پیکا ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کاشف نے ویڈیو میں ترمیم کر کے وردی کا رنگ بدلنے کی بھی کوشش کی، لیکن معاملہ قانون کی گرفت میں آ گیا۔ تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

مزیدخبریں