سندھ میں ملیریا کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا! صرف چار ماہ میں 20 ہزار سے زائد کیسز

02:44 PM, 18 Apr, 2025

کراچی :سندھ میں ملیریا تیزی سے پھیل رہا ہے، اور صرف جنوری سے اپریل کے درمیان 20,000 سے زیادہ افراد اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس بار دماغی ملیریا جیسے خطرناک کیسز بھی رپورٹ ہو رہے ہیں، جو جان لیوا ہو سکتے ہیں۔

کراچی میں بھی صورتحال کچھ بہتر نہیں، جہاں 201 کیسز سامنے آئے ہیں۔ سب سے زیادہ مریض ضلع ساؤتھ (77 کیسز) میں ہیں، اس کے بعد ملیر (69)، غربی (30)، کورنگی (18)، مشرقی (5) اور وسطی (2) شامل ہیں۔ حیدرآباد اور لاڑکانہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ احتیاط نہ کی گئی تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے

مزیدخبریں