کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار کا جرمانہ! نیا فیصلہ آ گیا

02:40 PM, 18 Apr, 2025

کراچی :کراچی والوں کے لیے بڑی خبر ہے! اب اگر آپ نے ون وے کی خلاف ورزی کی تو 15,000 روپے تک کا جرمانہ بھرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ فیصلہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کیا گیا ہے، اور جلد ہی بلدیاتی کونسل سے منظوری کے بعد اس پر عمل شروع ہو جائے گا۔ چالان سٹی وارڈنز جاری کریں گے، جو شہر کے مختلف علاقوں میں موجود ہوں گے۔

اس فیصلے کا مقصد شہر میں ٹریفک کو بہتر بنانا اور روز بروز بڑھتے ہوئے حادثات کو روکنا ہے۔ میئر کا کہنا ہے کہ اگر عوام تعاون کرے تو شہر کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں