حج 2025: حاجیوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

01:37 PM, 18 Apr, 2025

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ اس سال حاجیوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور حکومت کی کوشش ہے کہ ہر حاجی کو مکمل معلومات اور آرام دہ ماحول ملے۔

کراچی کے حاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں رہائش کے اچھے انتظامات کیے گئے ہیں، اور حاجیوں کے لیے اے سی والے خیمے لگائے گئے ہیں۔ اس بار خیموں میں سامان رکھنے کے لیے چھت پر بھی جگہ دی گئی ہے تاکہ حاجیوں کو زیادہ سہولت ملے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عرفات لے جانے کے لیے 70 فیصد حاجیوں کو ٹرین کے ذریعے منتقل کیا جائے گا، جبکہ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ سردار یوسف نے کہا کہ اس سال 89 ہزار افراد سرکاری اسکیم کے تحت حج ادا کریں گے، اور 2013 سے 2018 کے دوران سب سے سستا اور مؤثر حج انتظام اسی دور میں ہوا تھا۔

مزیدخبریں