کراچی : آج ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کے ایک اور دلچسپ میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کر رہے ہیں، جبکہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر ہیں۔اس وقت پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تین جیتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، اور لاہور قلندرز کے تین میچز میں چار پوائنٹس ہیں، جو انہیں دوسرے نمبر پر رکھتے ہیں۔
دوسری طرف، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں نے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتا، جس کی وجہ سے وہ پوائنٹس ٹیبل پر نیچے ہیں۔گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں کوئی میچ شیڈول نہیں تھا۔