پاکستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

11:03 AM, 18 Apr, 2025

لاہور : ملک کے مختلف حصوں میں آج اور کل طوفانی بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں موسم کی شدت بڑھنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے، اور نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی کے ساتھ ساتھ فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ کے علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے جیسے مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، چارسدہ، کرک اور سوات میں 48 گھنٹوں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ جیسے میدانی علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے بچیں اور موسم کی تازہ ترین اطلاعات کے لیے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ کو فالو کریں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

مزیدخبریں