سعودی وزیر دفاع کا ایران کا اہم دورہ، سپریم لیڈر سے ملاقات

10:30 AM, 18 Apr, 2025

تہران  : سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اپنے وفد کے ساتھ ایران پہنچے۔ تہران آمد پر ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

دورے کے دوران شہزادہ خالد بن سلمان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی اور سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی پیغام ان تک پہنچایا۔ پیغام میں کیا تھا، یہ ظاہر نہیں کیا گیا، لیکن اسے دونوں ملکوں کے بڑھتے رابطوں کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں حائل رکاوٹیں ختم کرنا چاہتا ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان روم میں جوہری مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، جس سے خطے میں نئی سفارتی سرگرمیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ خیال رہے کہ 2023 میں چین کی ثالثی کے نتیجے میں ایران اور سعودی عرب نے کئی سال کی کشیدگی کے بعد اپنے سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔ پچھلے سال سعودی فوج کے سربراہ بھی ایران کا دورہ کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں