یمن میں تیل کی بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں 38 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

10:02 AM, 18 Apr, 2025

صنعاء : یمن کے مغربی علاقے میں واقع راس عیسیٰ کی تیل کی بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں کم از کم 38 افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دعویٰ حوثی باغیوں کی وزارتِ صحت کی جانب سے سامنے آیا ہے، جن کے مطابق مارے جانے والے تمام افراد بندرگاہ پر کام کرنے والے عام شہری تھے۔

امریکہ نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی حوثیوں کی ایندھن کی فراہمی روکنے کے لیے کی گئی، تاکہ ان کے مالی اور جنگی وسائل کو کمزور کیا جا سکے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ان حملوں کا مقصد عام یمنی شہریوں کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ حوثیوں کی عسکری طاقت کو محدود کرنا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ سے یمن میں حوثیوں کے خلاف فضائی حملے شروع کر رکھے ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بین الاقوامی سمندری راستوں پر حملے کر رہے ہیں۔ حوثی گروپ ان حملوں کو فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا حصہ قرار دیتے ہیں، اور اب تک اسرائیل سمیت کئی امریکی مفادات کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔

مزیدخبریں