وزیراعظم کا اہم غیر ملکی دورہ، لندن میں چند روز قیام کریں گے

04:49 PM, 17 Sep, 2026

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اہم غیر ملکی دورے پر اسلام آباد سے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم چند روز لندن میں قیام کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور دیگر سرکاری مصروفیات متوقع ہیں۔

 وزیراعظم اپنے دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ 25 ستمبر کو خطاب کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورۂ لندن اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ سامنے آئیں گی۔

مزیدخبریں