ملتان اور جنوبی پنجاب کا نقشہ بدلنے کا عزم، گرین بس سروس سمیت بڑے منصوبوں کا اعلان

03:43 PM, 17 Sep, 2026

ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر کے طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ صرف 3 ہزار روپے ادا کرکے ہیلمٹ سمیت الیکٹرک بائیک حاصل کرسکیں گے۔

ملتان میں گرین الیکٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ طالبات کے لیے الیکٹرک بائیک حاصل کرنے پر ڈاؤن پیمنٹ نہیں ہوگی، جبکہ انہیں 3 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کے مطابق طلبہ کے لیے الیکٹرک بائیکس کا منصوبہ ان کے سفری مسائل میں کمی لانے میں مددگار ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ اسکیم کے تحت دو لاکھ گھر مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ سوا لاکھ افراد اپنے گھروں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب میں 300 نوازشریف اسکول آف ایمیننس بنائے جا رہے ہیں اور 10 لاکھ سے زائد افراد کو ان کی دہلیز پر ادویات فراہم کی جا چکی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر ڈویژن میں کینسر اسپتال قائم کرنے کا منصوبہ بھی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزیدخبریں