طالبان کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں تیز، قندھار اور ہلمند میں 3 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ

01:53 PM, 17 Sep, 2026

کابل: افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے طالبان کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں شدت لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے قندھار اور ہلمند میں تین طالبان سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

 تنظیم کے مطابق ہلمند میں ایک سکیورٹی چوکی جبکہ قندھار میں ایک بازار کے قریب کارروائیاں کی گئیں، جن میں طالبان کے تین اہلکار ہلاک ہوئے۔

 افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں جاری رکھا جائے گا۔ تنظیم نے قندھار سے بلخ اور ہرات سے بدخشاں تک اپنی سرگرمیاں بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

 تاہم افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں اور ہلاکتوں کے دعووں کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

مزیدخبریں