سعودی عرب پر حوثی حملہ قابلِ مذمت، پاکستان کا ریاض سے اظہارِ یکجہتی

12:40 PM, 17 Sep, 2026

 اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مشکل صورتحال میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ سعودی عرب پر ہونے والا گھناؤنا حملہ انتہائی قابلِ تشویش اور قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

 سجاد حیدر خان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے دل کے انتہائی قریب ہے، جبکہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کا انتہائی سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور موجودہ صورتحال کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں کو اہم سمجھتا ہے۔

مزیدخبریں