ایپل نے لوکیشن شیئرنگ میں اہم تبدیلی کردی

02:18 PM, 17 Sep, 2026

کیلیفورنیا : ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 27 میں لوکیشن شیئرنگ کے حوالے سے نئی سہولت شامل کی گئی ہے، جس کے ذریعے صارف کسی خاص کانٹیکٹ سے اپنی لوکیشن چھپا سکتا ہے۔

نئے فیچر ہائیڈ مائی لوکیشن کے استعمال کے بعد متعلقہ شخص کی سکرین سے صارف کی لوکیشن ہٹ جائے گی، تاہم آئی میسج میں پہلے کی طرح لوکیشن شیئرنگ بند ہونے کی واضح اطلاع ظاہر نہیں ہوگی۔

دوسری جانب اگر کوئی شخص فائنڈ مائی یا میپس کے ذریعے لوکیشن چیک کرے تو اسے ’’نو لوکیشن فاؤنڈ‘‘ یا ’’آف نیٹ ورک‘‘ کا پیغام دکھائی دے سکتا ہے۔ اس صورت میں لوکیشن دستیاب نہ ہونے کی وجہ واضح طور پر معلوم کرنا مشکل ہوگا۔

ایپل کے مطابق یہ سہولت ایسے مواقع پر استعمال کی جاسکتی ہے جہاں صارف کسی سرپرائز، تحفے یا دیگر نجی سرگرمی کے دوران اپنی لوکیشن ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔

مزیدخبریں