جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر جاری کردیں

02:02 PM, 17 Sep, 2026

لندن: برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے کیمرون اوریلی کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔

جمائما نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دینے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

کیمرون اوریلی کے ساتھ جمائما کی شادی سے متعلق خبریں پہلے ہی سامنے آچکی تھیں، تاہم اب تصاویر جاری کرکے انہوں نے خود اس کی تصدیق کردی ہے۔

تصاویر کے ساتھ 12 ستمبر کی تاریخ بھی درج ہے، جس کے مطابق شادی کی تقریب 12 ستمبر 2026 کو ہوئی۔

مزیدخبریں