ملک بھر کے مستحق اور باصلاحیت نوجوانوں کو جدید تعلیم دینا اولین ترجیح: وزیراعظم  شہباز شریف

10:02 AM, 17 Sep, 2026

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دانش یونیورسٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا بنیادی ہدف ملک کے لائق اور نادار طلبہ کو مکمل میرٹ پر جدید اور اعلیٰ معیار کی تعلیم دینا ہے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ منصوبے کے تحت دانش یونیورسٹی کی عمارت اگلے سال مکمل ہو جائے گی جبکہ اس میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز 20 ستمبر 2027 سے ہوگا۔ اس کے علاوہ ایف ایس سی اور اے لیول کے طلبہ کے لیے ورچوئل سکول کا ٹیلنٹ ہنٹ بھی شروع کر دیا گیا ہے، اور اس کے داخلہ ٹیسٹ رواں سال 24 اکتوبر کو 40 سے زائد شہروں میں ہوں گے۔ ابتدائی طور پر یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر سائنس، بائیو انجینئرنگ اور الیکٹریکل انجینئرنگ جیسے جدید ترین شعبوں میں تعلیم دی جائے گی۔

مزیدخبریں