لاہور/دبئی:ایشیا کپ 2025 میں قومی ٹیم کے آئندہ لائحہ عمل اور کارکردگی کے تسلسل سے متعلق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سابق چیئرمینز سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس اہم مشاورت میں ٹیم کی کارکردگی، حکمت عملی، اور ممکنہ تبدیلیوں پر گفتگو کی گئی۔
ادھر پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان آج کھیلا جانے والا ایشیا کپ میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوگا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر کیا گیا تاکہ قومی ٹیم کو بھرپور تیاری کا وقت دیا جا سکے۔
پی سی بی کے ترجمان عامر میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری پوری کوشش ہے کہ قوم کو اچھی خبر سننے کو ملے۔ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور مکمل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔
قومی ٹیم اس وقت چیئرمین کی ہدایت پر ہوٹل سے سٹیڈیم کی جانب روانہ ہو چکی ہے۔