جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے تعلقات برقرار، ملاقات کی چہ میگوئیاں

04:34 PM, 17 Sep, 2025

ٹورانٹو:غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ کیٹی پیری کے درمیان تعلقات اب بھی موجود ہیں۔ امریکی جریدے Us Weekly نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جولائی کے آخر میں دونوں نے ایک ساتھ ڈنر کیا تھا اور اس کے بعد بھی ان کے رابطے جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق، دونوں ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں مگر فی الحال ان کا رشتہ سنجیدہ نوعیت کا نہیں کیونکہ کیٹی پیری اپنی ’لائف ٹائمز‘ ٹور میں مصروف ہیں جبکہ ٹروڈو بھی مختلف مصروفیات میں مصروف ہیں۔ تاہم، قریبی حلقوں نے بتایا ہے کہ ٹروڈو اگلے چند ہفتوں میں کیٹی پیری سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے لیے منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ چند ماہ قبل مونٹریال کے ماؤنٹ رائل پارک میں دونوں کو ایک ساتھ واک کرتے دیکھا گیا تھا، اور رات کو ایک ریسٹورنٹ میں ڈنر کیا تھا جہاں ان کی تصاویر وائرل ہوئیں۔ ریسٹورنٹ کے عملے کے مطابق دورانِ ڈنر دونوں کا موڈ خوشگوار تھا، لیکن کوئی واضح رومانوی انداز نہیں دکھایا گیا۔

مزیدخبریں