ایشیا کپ کے میچ ریفری تنازع پر پی سی بی کا مؤقف، فیصلہ آج متوقع

11:14 AM, 17 Sep, 2025

لاہور : پی سی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، مشاورت جاری ہے اور آج اس معاملے پر حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا اور قومی ٹیم کو میچ کی مکمل تیاری کی ہدایات دی جا چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، آئی سی سی نے پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کر دیا ہے اور پاکستان آج اپنی مقررہ میچ یو اے ای کے خلاف کھیلنے جا رہا ہے۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اینڈی پائی کرافٹ کے رویے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا تھا اور اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو ایشیا کپ کے بقیہ میچز نہ کھیلنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ 14 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے دوران اینڈی پائی کرافٹ نے ٹاس کے وقت کپتان سلمان آغا سے شیک ہینڈ کرنے سے انکار کیا تھا اور اسے ریکارڈ نہ کرنے کو کہا تھا۔

بعد ازاں، پاکستان کے مینجمنٹ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کو تحفظات سے آگاہ کیا تھا، جس کا جواب دیا گیا کہ یہ ہدایات بھارتی بورڈ اور حکومت کی طرف سے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی سی سی نے پاکستان کی درخواست مسترد کر دی، مگر اب صورتحال کچھ واضح ہوتی نظر آ رہی ہے۔

مزیدخبریں