ایشیا کپ تنازع: پاکستان کا میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف سخت مؤقف، آئی سی سی پر دباؤ بڑھ گیا

10:40 AM, 17 Sep, 2025

دبئی :ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف پاکستان کے سخت موقف نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو ایک بار پھر خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستانی میچز سے ہٹایا جائے، ورنہ پاکستان میچ کھیلنے سے انکار کر دے گا۔

پی سی بی نے آئی سی سی کی انکوائری کو غیر سنجیدہ اور محض رسمی قرار دیا ہے، جس میں نہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور نہ متعلقہ افراد سے رابطہ کیا گیا۔ پاکستان نے اپنے تحفظات دور کرنے اور مطالبات تسلیم کرنے کے بغیر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اس سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور جلد ہی میچ ریفری کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ اب آئی سی سی کے پاس اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستانی میچز سے ہٹانے کے علاوہ کوئی اور آپشن باقی نہیں رہا۔

مزیدخبریں