کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے ایک نیا فیچر آزمانا شروع کیا ہے، جس میں کسی بھی میسج پر دیے گئے تمام جوابات ایک ساتھ تھریڈ کی شکل میں دکھائی دیں گے۔
اب تک جب گروپ میں کوئی میسج کا جواب دیتا تھا تو ہر جواب الگ الگ نظر آتا تھا، لیکن نئے فیچر سے سب جوابات ایک جگہ جمع ہو جائیں گے اور آپ آسانی سے تھریڈ کھول کر تمام جوابات پڑھ سکیں گے۔
یہ فیچر خاص طور پر بڑے گروپوں میں بات چیت کو آسان اور سمجھنے میں سہولت دے گا، خاص طور پر نئے صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔ابھی یہ فیچر محدود صارفین کو دیا گیا ہے اور جلد ہی سب کو دستیاب کر دیا جائے گا۔