لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی میں آگ لگنے سے 50 سوڈانی پناہ گزین ہلاک، 24 بچ گئے

01:37 PM, 17 Sep, 2025

طرابلس: لیبیا کے قریب سمندر میں ایک کشتی میں شدید آگ لگ گئی جس کے باعث تقریباً 50 سوڈانی پناہ گزین جاں بحق ہو گئے۔ 24 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ اس کشتی میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔

یہ حادثہ اس خطرناک راستے پر پیش آیا ہے جہاں افریقی مہاجرین یورپ جانے کے لیے سفر کرتے ہیں۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، اور تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے نے زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، لیکن ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ ایسے حادثات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

گزشتہ سال بھی بحیرہ روم کے خطرناک راستے پر 2,452 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے تھے۔ اگست میں اٹلی کے جزیرے کے قریب دو کشتیوں کے ڈوبنے سے کم از کم 27 افراد مارے گئے تھے۔

مزیدخبریں