وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے

09:37 AM, 17 Sep, 2025

اسلام آباد : آج وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک اہم سہ ملکی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ ان کا پہلا پڑاؤ سعودی عرب ہوگا جہاں وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

سعودی عرب کے دورے کے بعد وزیراعظم برطانیہ جائیں گے جہاں وہ برطانوی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ پھر 21 ستمبر کو وہ امریکہ روانہ ہوں گے جہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کا 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب بھی ہوگا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم 22 ستمبر کو فلسطین کے دو ریاستی حل کے حوالے سے ایک اہم کانفرنس میں بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان بھی ہے۔یہ دورہ پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کے لیے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں