ابراہم معاہدے میں توسیع کی امید، سعودی عرب کی شمولیت سے دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

10:06 PM, 17 Oct, 2025

واشنگٹن :سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ابراہم معاہدے کی جلد توسیع کے لیے پُرامید ہیں۔ ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب اس معاہدے میں شامل ہوتا ہے تو اس کے بعد مزید ممالک بھی اس میں شمولیت اختیار کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کئی ممالک سے مثبت اور حوصلہ افزا بات چیت جاری ہے، جنہوں نے ابراہم معاہدے کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق اس معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن کو فروغ ملے گا اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے سب سے پہلے ابراہم معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد مراکش اور سوڈان بھی اس امن معاہدے میں شامل ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں