شیخ زید بن ہمدان کی پاکستان آمد، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر وزیراعظم کا زور

07:18 PM, 17 Oct, 2025

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ زید بن ہمدان کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور شیخ محمد بن زید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ زید پاکستان کے دیرینہ اور مخلص دوست ہیں، جنہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ شیخ محمد بن زید پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبوں اور تجارتی تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں، اور ان کا دل ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور مضبوط تعلقات کا آغاز ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ مشترکہ منصوبے دونوں ملکوں کے لیے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنیں گے اور پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتا ہے۔

مزیدخبریں