اسلام آباد/کابل/دوحہ:سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے باوجود اسے دوحہ میں جاری مذاکرات کے مکمل ہونے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
تو سیع عارضی جنگ بندی افغان طالبان کی درخواست پر عمل میں لائی گئی ہے تاکہ مذاکرات کے دوران امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطحی مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان ہے جو دونوں فریقین کے تعلقات میں بہتری کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔