وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے اہم اجلاس

12:53 PM, 17 Oct, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام، تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ شریک ہیں۔

اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل پر غور کیا جا رہا ہے، اور اس سلسلے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، سہیل آفریدی نے اس اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی، حالانکہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں۔

اس کے ساتھ ہی، وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بھی اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ گندم کی کمی اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔

مزیدخبریں