پاکستان دنیا کا سب سے آلودہ ملک ، لاہور آ لودگی میں سرفہرست

12:45 PM, 17 Oct, 2025

لاہور : دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی تازہ فہرست میں پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فضائی آلودگی کے حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، جب کہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 304 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک سطح ہے۔

دہلی اور فیصل آباد میں بھی فضائی معیار تشویش کا باعث ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 221 تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 302 یا اس سے زائد ایئر کوالٹی انڈیکس سطح انسانی صحت کے لیے شدید خطرات پیدا کرتا ہے، جس سے سانس کی بیماریاں اور دیگر صحت کے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق فصلوں کی باقیات کا جلانا، گاڑیوں کے دھویں اور صنعتوں سے ہونے والا اخراج فضائی آلودگی میں مزید اضافہ کر رہا ہے، اور آئندہ دنوں میں اس کے بڑھنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جیسے کہ غیر ضروری باہر نہ نکلنا اور ماسک کا استعمال کرنا۔

دوسری جانب، محکمہ ماحولیات آلودگی پھیلانے والے عوامل کے خلاف کارروائی کر رہا ہے، جبکہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کر دیا ہے تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں