وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے وزیروں کی ملاقات

11:40 AM, 17 Oct, 2025

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزیروں نے ملاقات کی، جس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور امن و امان پر تفصیل سے بات کی گئی۔

مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور اس فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا۔ دونوں وزیروں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر فیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی اہمیت پر زور دیا اور صوبائی وزیر محنت کو ہدایت کی کہ وہ مزدوروں کو وقت پر اجرات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ان کی حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔

صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پرامن پنجاب کے ویژن کو سراہا اور کہا کہ چند ماہ میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے اس بات کا عزم بھی ظاہر کیا کہ حکومت امن و امان کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں